جمعرات 19 مارچ 2026 - 02:16
لکھنو: “دین اور ہم” کے دسویں دور میں نوجوانوں کا جوش و خروش/ 150 طلبہ و طالبات نے امتحان دیا

حوزہ/ لکھنؤ، 18 مارچ۔ شہر لکھنؤ میں ماہِ رمضان المبارک کے دوران عین الحیات ٹرسٹ کی جانب سے منعقد کیا گیا مختصر مدتی دینی کورس “دین اور ہم” اپنے دسویں دور میں نہایت جوش و خروش اور کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اس مہم سے اپنی دلچسپی اور وابستگی کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنؤ، 18 مارچ۔ شہر لکھنؤ میں ماہِ رمضان المبارک کے دوران عین الحیات ٹرسٹ کی جانب سے منعقد کیا گیا مختصر مدتی دینی کورس “دین اور ہم” اپنے دسویں دور میں نہایت جوش و خروش اور کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اس مہم سے اپنی دلچسپی اور وابستگی کا اظہار کیا۔

اس سال تقریباً 300 رجسٹریشن ہوئے، جن میں سے قریب 150 طلبہ و طالبات امتحان کے لیے اہل قرار پائے اور انہوں نے پُرجوش انداز میں امتحان میں شرکت کی۔ کلاسیں 16 فروری 2026 سے روزانہ رات 8:15 سے 9:30 بجے تک شہر کے مختلف مقامات پر منعقد ہوئیں، جہاں علمائے کرام نے نوجوانوں کی رہنمائی فرمائی۔

لکھنو: “دین اور ہم” کے دسویں دور میں نوجوانوں کا جوش و خروش/ 150 طلبہ و طالبات نے امتحان دیا

لیول-1، لیول-2، “امامِ زمانہ (عج) اور ہم” اور “ہم سفر” کے عنوان سے چلنے والی کلاسوں میں شرکاء نے نظم و ضبط اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کی۔

انعامی تقریب 22 مارچ کو شام 3:30 بجے گولڈن پیلس، وکٹوریا اسٹریٹ، لکھنؤ میں منعقد ہوگی۔

اس پروگرام کے انعقاد میں حیدری ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، تنزیل اکیڈمی، جامعۃ الزہراء (س) اور طہ فاؤنڈیشن کا قابلِ قدر تعاون رہا۔ واضح رہے کہ یہ کورس سنہ 2012 میں شروع ہوا تھا اور اب اپنے دسویں کامیاب دور تک پہنچ چکا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha